55

ایکسپورٹرز اور کسٹم حکام کے درمیان مذاکرات کامیاب

(ہاٹ لائن نیوز) چمن میں ایکسپورٹ ٹرکوں کے چیکنگ کے طریقے کار پر ہونے والے تنازع کا معاملہ حل ہوگیا ہے۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹرز کے ساتھ کسٹم حکام کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان کو ایک دن بعد فریش آئٹمز کی ایکسپورٹ بحال ہوگئی اور این ایل سی یارڈ میں اے این ایف چیک پوسٹ ختم کردی گئی ہے۔

کسٹم حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ این ایل سی اور کسٹم اہلکار ٹرکوں کو جدید اسکینر سے چیک کریں گے جبکہ افغانستان، وسط ایشیا کو تازہ پھلوں، سبزیوں، چکن آئٹمز کی ایکسپورٹ شروع ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں