اسلام آباد: اومی کرون کے مزید 3 کیسز رپورٹ

(ہاٹ لائن نیوز) اسلام آباد میں عالمی وباء کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے مزید 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ذرائعوزارت صحت کے مطابق مزید 3 کیسز رپورٹ ہونے بعد اسلام آباد میں اومی کرون کے کیسز کی تعداد 20 ہو گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اومی کرون مریضوں سے ملنے اور رہنے والوں کی ٹریسنگ کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں اومی کرونا کے پہلے کیس کی تصدیق 25 دسمبر کو ہوئی تھی۔

دوسری جانب ماہرینِ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان میں اومی کرون کے کیسز کی وجہ سے فروری 2022ء میں کورونا وائرس کی وباء کی پانچویں لہر آ سکتی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی جنوبی افریقی قسم اومی کرون کے 75 کیسز سامنے آنے پر ماہرینِ صحت نے کورونا وائرس کی وبا کی پانچویں لہر کے خدشات ظاہر کیے ہیں۔

قومی ادارۂ صحت کے مطابق پاکستان میں بھی سامنے آنے والے اومی کرون کے 75 کیسز میں سے 33 کیسز کراچی، 17 اسلام آباد، 13 لاہور اور 12 بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107