بیان حلفی ریکارڈ کراتے ہوئے اکیلا تھا، رانا شمیم

(ہاٹ لائن نیوز) سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا کہنا ہے کہ بیان حلفی ریکارڈ کرواتے وقت وہ اکیلے تھے۔

گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم بیان حلفی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔

انہوں نے بیان حلفی نواز شریف کے سامنے ان کے دفتر میں نوٹیرائزکرانے کی خبروں کی تردید کر دی۔

صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کہا جا رہا ہے کہ آپ نےنوازشریف کے ساتھ بیٹھ کر بیان حلفی بنایا۔

رانا شمیم نے جواب دیا کہ یہ بات تو انہی سے پوچھیں جو ایسا کہہ رہے ہیں۔ میں نے اکیلے یہ حلف نامہ دیا تھا۔

یاد رہے کہ وفاقی وزرا کی جانب سے اخبار کی خبر شیئر کی گئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ رانا شمیم نے بیان حلفی نواز کے سامنے ان کے دفتر میں بیٹھ کے نوٹیرائز کروایا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107