54

سال 2021 اپنے اختتام کی جانب گامزن! رواں سال مہنگائی کی شرح کیا رہی؟ڈالر کتنا مہنگا ہوا؟

لاہور(ہاٹ لائن نیوز ) سال دو ہزار کیس مہنگائی کی شرح اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔

معلومات کے مطابق ایک سال میں افراط زر کی شرح 5.7 فیصد سے بڑھ کر نومبر تک 11.5 فیصد تک پہنچ گئی مزید برآں ڈالر کی قیمت بھی 23 روپے اضافے سے 181 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 180 روپے اضافے سے 1500 روپے، گھی 139 روپے اضافے سے 399 روپے اور چینی کی قیمت 10 روپے اضافے سے 100 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

سال 2021 میں پیٹرول کی قیمت 37 روپے اضافے سے 144.46 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 29 روپے اضافے سے 141 روپے فی لیٹر ہوگیا جبکہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت ایک ہزار 34 روپے تک بڑھ گئی جس کے بعد ایک سلنڈر 2 ہزار 684 روپے کا ہوگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں