“شاباش مراد سعید…!!! “کس نے اور کیوں وفاقی وزیر کو شاباش دے دی ؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے وزیر برائے مواصلات کو تین سال میں ہائی وے اتھارٹی کو ننانوے ارب روپے کی آمدن پر شاباشی دی۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی کل آمدن میں

تین سالوں میں ایک سو چوبیس اعشاریہ پچاس فیصد اضافہ ہوا جو کہ نناوے ارب روپے ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ موجودہ حکومت نے کسی ٹول پلازہ کے اوپر کوئی ٹیکس نہیں بڑھایا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آمدن میں یہ اضافہ گورننس کو بہتر کر کے حاصل کیا گیا جن 3 موٹر ویز پر ٹیکس بڑھتا ہے اس کا معاہدہ پچھلی حکومت بیس سال کے لیے کر کے گئی تھی یعنی سنہ دو ہزار چونتیس تک۔ این ایچ اے کی تین سالوں کی کُل آمدن دیکھ کر اسد عمر بھی حیران رہ گئے اور مراد سعید کو شاباشی دے ڈالی۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107