54

شفقت محمود اہم ذمہ داری ملتے ہی وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچ گئے!!! اہم معاملات پر وزیر اعلیٰ سے مشاورت

لاہور(ہاٹ لائن نیوز)وفاقی وزیر شفقت محمود پی ٹی ائی پنجاب کےصدر بنتے ہی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے پہنچ گئے، پنجاب میں تنظیمی امور،سیاسی صورتحال اوردیگر امورپر تبادلہ خیال جبکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شفقت محمود کو تحریک انصاف پنجاب کا صدر بننے پر مبارکباد دی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں شفقت محمود کا عبدالستار ایدھی انڈر پاس کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو خراج تحسین،وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی انڈر پاس سے لاکھوں شہریوں کو آمدورفت میں آسانی ہوگی۔ آپ کا یہ منصوبہ لاہور کے شہریوں کیلئے ایک تحفہ ہے۔ آپ نے منصوبوں میں لوٹ مار کے کلچر کو دفن کرکے شفافیت کو فروغ دیا ہے۔

ماضی میں ہر منصوبے میں مال بنایا گیا اورقومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا۔عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ لاہورکی تعمیرو ترقی کیلئے اربوں روپے کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ان منصوبوں میں کروڑوں روپے کی بچت کر کے نئی مثال قائم کی ہے، لاہور کے شہریوں کیلئے ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے کا پراجیکٹ شروع کریں گے۔ اس منصوبے پر 50ارب روپے لاگت آئے گی۔ الزامات کی سیاست کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔ پراپیگنڈہ کرنے والے جان لیں کہ عوام کی خدمت کھوکھلے دعوؤں سے نہیں ہوتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں