حسان خاور کو صرف کونسا کام سونپا گیا ہے؟ ترجمان پنجاب حکومت بھی الزام کی زد میں آگئے

لاہور(ہاٹ لائن نیوز) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ زاہد بخاری نے ترجمان پنجاب حکومت کی پریس کانفرنس پر ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پرچی ترجمان صاحب نوازشریف ابھی پاکستان آئے نہیں حکومت پہلے ہی لڑکھڑاگئی ہے،مفت مشورہ ہے اپنے قد سے بڑھ کر باتیں مت کریں،آپ کا ٹاسک کوے کو سفید یعنی بزدار کو شہبازشریف ثابت کرنا ہے،وہیں تک رہیں آپ کے لئے بہتر رہے گ.

عظمی زاہد بخاری نے کہاکہ نواز شریف کا نام آج عمران خان کےلئے خوف کی علامت بن چکا ہے،جس دن نوازشریف پاکستان آئے وہ دن عمران حکومت کی رخصتی کا دن ہوگا،ساڑھے تین سال سے کابینہ کے ہر اجلاس میں نوازشریف اور شہبازشریف کےخلاف منصوبے بنتے رہے۔انہوںنے کہاکہ الحمداللہ ہماری لیڈر شپ آج بھی ہر میدان میں سرخرو ہورہی ہے.

شریف خاندان کےخلاف سازشیں کرنے والے خود راہ فرار تلاش کررہے ہیں،مسلم لیگ(ن) نے ڈلیور کیا اس لیے عوام آج مسلم لیگ(ن) کو یاد کررہے یں،آپ اپنی بھنگ پالیسی پہ فوکس کریں،انہوں نے کہاکہ عمران خان نے قوم کی روٹی چھین لی اس لیے عوام آج انکو بددعائیں دے رہے یں،پنجاب کے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کے سیاسی تابوت میں آخری کیل تھونکین گے،آئندہ الیکشن پورے پاکستان سے پی ٹی آئی کا مکمل صفایا ہوگا۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107