46

“معیشت کا بھٹہ گول ہو چکا” سنگین خطرات کی پیش گوئی کر دی گئی

لاہور(ہاٹ لائن نیوز)حمزہ شہباز کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ منی بجٹ سے ملکی حالات بہتر ہونے کے بجائے مزید بدترین ہوجائیں گی ،منی بجٹ منظور ہوا تو نیا سال قوم کے لئے مہنگائی کا بدترین سال بن جائے گا جبکہ حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لئے پارلیمنٹ کو ربرسٹیمپ بنانا چاہتی ہے .

حمزہ شہباز کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ منی بجٹ دراصل پارلیمنٹ کی خودمختاری پر بھی حملہ ہے، پارلیمنٹ عوام کے مفادات کے لئے کھڑ ی نہ ہوئی تو اسے عوامی نمائندہ ادارہ نہیں سمجھا جائے گا اورمنی بجٹ مسلط کرنے سے بہتر ہوگا ، حکومتی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے قوم کی جان چھوڑ دے،یہ منی بجٹ ”ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے“ کی عملی تفسیر ہے .

حکومت خود تو عوامی نفرت کے سیلاب میں ڈوب چکی ہے، ملک کو آئی ایم ایف کے پنجرے میں قید نہ کرے ،حکومتی کارکردگی دیکھ کر عوام کی اکثریت موجودہ ٹیم سے مکمل بیزار اور مایوس ہو چکی ہے ،رواں سال میں حکومت کا صرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 39 روپے سے زائد اضافہ ظلم ہے ۔حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ ،تین سال میں دواﺅں کی قیمت مسلسل اضافہ ہوا ہے .

حکومتی اعتراف سے عمران نیازی کے سستے پاکستان کی نفی ہوگئی قومی اسمبلی میں چینی کی پیداوار میں کمی کا حکومتی اعتراف اس کے پہلے دعووں کی نفی ہے ،تمام حقائق، اطلاعات اور دستاویزی شواہد اعتراف کررہے ہیں کہ معیشت کو بھٹہ گول ہوچکا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں