54

نسلہ ٹاؤر گرانے کے بعد سرکاری بابوؤں کی بھی شامت آگئی!!!پولیس نے بڑا قدم اٹھا لیا

کراچی(ہاٹ لائن نیوز ) پولیس نے نسلہ ٹاور کی منظوری دینے والے سرکاری افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق نسلہ ٹاور ذمے داران کے خلاف فیروزآباد تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے.

جس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران اور سندھی کو آپریٹو مسلم سوسائٹی کے ذمے داران سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور سندھی مسلم کوآپریٹو سوسائٹی سے ذمے داران کے نام طلب کرلیے ہیں پولیس کی تفتیشی ٹیم سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر بھی گئی تھی۔

ایس ایس پی انویسٹیگیشن ایسٹ کا کہنا ہے کہ مقدمے کے اندراج کے بعد کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، ایس بی سی اے اور سندھی مسلم کوآپریٹو سوسائٹی کے آفس گئے تھے، ریکارڈ دیکھا گیا ہے اور متعقلہ افسران سے تفصیلات مانگی ہیں، نسلہ ٹاور کی منظوری کے وقت تعینات افسران کے نام مانگے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں