منی بجٹ سے عوام کتنی متاثر ہو گی؟ ترجمان وزارت خزانہ نے کھل کر بتا دیا

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز)حکومت کل منی بجٹ اسمبلی میں پیش کرنے جا رہی ہے۔جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔منی بجٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کہتے ہیں بجٹ میں غریب افراد پر کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں لگایا جا رہا۔اس بجٹ سے عام افراد کی زندگی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام سے گفتگ کرتے ہوئے مزمل اسلم کا مزید کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھا اور پوری دنیا میں مہنگائی ہے لیکن ہم مینیج کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور 6 ماہ میں کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتیں نیچے لے کر آئے ہیں البتہ ملک سے باہر سے آنے والی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ منی بجٹ میں عام آدمی پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا ہے، منی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگارہے اور اس میں عام آدمی کے استمعال کی کسی چیز پر بھی ٹیکس نہیں لگے گا۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107