ہر بار سوچنے کے باوجودحکومت کیوں نہیں گرائی جاتی؟ (ن)لیگ کو آئینہ دکھا دیا گیا

لاہور(ہاٹ لائن نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاست ایک سیدھی سڑک کا نام نہیں ہے، کبھی آپ نیچے اور کبھی آپ اوپر ہوتے ہیں۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا ہر مرتبہ خیال ہوتا ہے کہ حکومت ہٹ جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جب بھی مقابلہ ہوا ان کے اپنے لوگ انہیں چھوڑ کر بھاگے ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہر ادارے کی اپنی حدود اور اپنا کام ہے۔

اتحادیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوئی اتحادی حکومت کو اتنی آسانی سے نہیں چھوڑتا۔ انہوں نے سیاست کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاست ایک سیدھی سڑک کا نام نہیں ہے، کبھی آپ نیچے اور کبھی آپ اوپر ہوتے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107