(ن)لیگ ہل کر رہ گئی!!!! اہم رہنماء پی ٹی آئی میں شامل، بڑا نام عمران خان کو پیارہ ہوگیا

شیخوپور(ہاٹ لائن نیوز )مسلم لیگ ن کو اپنےہی گڑھ لاہور ڈویژن میں بڑا جھٹکا لگا ہے۔مسلم لیگ ن کے ایم این اور سینئر نائب صدر میاں جاوید لطیف کے قریبی ساتھی اور متحرک رہنما میاں منور اقبال نے ن لیگ کو خیر آباد کہتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں۔

صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات پنجاب میاں خالد محمود کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے سٹی صدر میاں منور اقبال نے پارٹی عہدے سے استعفی کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق لیگی رہنما میاں منور اقبال کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکنوں کو قیمتی سرمایہ سمجھنے والے سیاستدان ہی کامیاب ہوتے ہیں اور صوبائی وزیر میاں خالد محمود میں وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جو ایک سیاسی لیڈر میں ہونی چاہیے، وہ میاں خالد محمود کی شخصیت سے متاثر ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر رہے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107