عوام مہنگائی کا بوجھ اٹھانے کی تیاری کر لے؟ منی بجٹ کب پیش ہوگا؟حکومت نے اعلان کر دیا

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے منی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ منی بجٹ کل بروز بدھ کو اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ منی بجٹ کو کابینہ کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جس میں عالمی مالیاتی ادارے کی شرائط واضح ہو جائیں گی۔

بجٹ سے متعلق اپوزیشن کی جانب سے سخت جملے بازی پر سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جب بھی بجٹ پیش ہونا ہوتا ہے تو اپوزیشن جماعتین ایسی باتیں اکثر کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کوئی بھی اہم قانون سازی کرنی ہو تو حزب اختلاف جماعتوں نے اپنا چورن بیچنا ہوتا ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ اگر اپوزیشن کے پاس آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی آپشن ہے تو بتائیں۔ وزیر اطلاعات نے کہ آصف زرداری اور نوازشریف کے پیدا کردہ مسائل کی وجہ سے آج ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107