بیان حلفی جمع کراتےوقت میرے ساتھ کون تھا؟ رانا شمیم نے دو ٹوک جواب دے دیا

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں رانا شمیم کے بیان حلفی پر توہین عدالت کیس کی سماعت کے سلسلے میں رانا شمیم عدالت میں پیش ہوئے۔

جہاں صحافیوں نے سوالوں کی بوچھاڈ کر دی۔ صحافی نے رانا شمیم سے سوال کیا کہ کہا جارہا ہےآپ نے میاں نواز شریف کے ساتھ بیٹھ کربیان حلفی بنایا.

کیا اس بات میں کوئی صداقت ہے؟ آپ کوئی کمنٹ کریں گے؟ اس پر رانا شمیم نے جواب دیا کہ یہ بات تو آپ انہی سے پوچھیں جو ایسا کہہ رہے ہیں۔ صحافی نے رانا شمیم سے سوال کیا کہ آپ نے اکیلے یہ حلف نامہ دیا تھا؟

اس پر سابق جج نے کہا کہ بالکل، بیان حلفی ریکارڈ کراتے وقت اکیلا تھا۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران آج برطانیہ سے منگوایاگیا راناشمیم کا اصل بیان حلفی پڑھے جانے کا امکان ہے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107