خیبر پختونخواہ کے بعد پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کا معرکہ!!! نیبر کونسل اور حلقہ بندیوں کاشیڈول جاری ‏

لاہور(ہاٹ لائن نیوز) نیبرہڈ اور ویلج کونسلز کی حلقہ بندیاں 22مارچ2022 تک مکمل کرنےکا فیصلہ ‏کیا گیا ہے۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ2021 کےسیکشن سات کےتحت انتظامات کیےجائیں گے۔

حلقہ بندیوں کےانتظامات ستائیس دسمبرسےدس جنوری تک مکمل کیےجائیں گے۔ گیارہ جنوری سےنوفروری ‏تک حلقہ بندی کمیٹی ابتدائی فہرست مکمل کرےگی۔ ‏ دس فروری دو ہزار بائیس کو نیبرہڈ اور ویلج کونسلز کی حلقہ بندیاں شائع کی جائیں گی۔

جس کے بعد ‏‏گیارہ سےپچیس فروری تک ووٹرحلقہ بندی کمیٹی کو اعتراضات جمع کرائیں گے۔ ‏ بارہ مارچ تک حلقہ بندیوں سےمتعلق اعتراضات دورکیےجائیں گے اور تیرہ مارچ سےانیس مارچ تک حلقہ ‏بندی کمیٹی حتمی فہرست تیار کرے گی۔

بائیس مارچ 2022 کو نیبرہڈ اور ویلج کونسلزکی حتمی حلقہ بندیاں شائع ہوں گی۔ اس حوالے سے ‏چیف الیکشن کمشنر کی ہدایات پر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107