51

یہ کریں گے عمران خان کا مقابلہ؟ (ن)لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) قیادت آمنے سامنے آگئی

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز ) اپوزیشن قومی احتساب بیورو (نیب) کے نئے چیئرمین کے نام پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں ناکام ہو گئی۔ تین بڑی جماعتوں مسلم لیگ ن، پی پی پی اور جے یو آئی نے اس عہدے کے لیے الگ الگ نام تجویز کیے ہیں۔

مسلم لیگ ن نے ناصر سعید کھوسہ، سلمان صدیق اور عرفان قادر کو نامزد کیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کا نام تجویز کیا ہے جبکہ جے یو آئی نے جسٹس (ر) دوست محمد خان کا نام تجویز کیا ہے۔ اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی عہدے کے لیے ناموں پر مزید غور کرے گی اور تین نام صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجے جائیں گے۔

پیپلز پارٹی نے ایک فارمر جج کا نام بھی تجویز کیا ہے۔ اپوزیشن کے اختلافات کے باعث حکومت نے موجودہ چیئرمین جاوید اقبال کو برقرار رکھا ہے۔ جبکہ حکومت کی جانب سے سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، سیکرٹری مذہبی امور اعجاز جعفر اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل عملیش چوہدری کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں