فارن فنڈنگ کیس سماعت کے لیے مقرر!!!تحریک انصاف کیخلاف بڑے فیصلے کا امکان

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس 4 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

یف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اجلاس ہواجس میں الیکشن کمیشن نے فریقین پی ٹی آئی اور اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کر دیئےگئے۔ الیکشن کمیشن سماعت کے دوران سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ فریقین کے سامنے رکھے گا۔

یاد رہے تحریک انصاف کے بانی رہنماؤں میں سے ایک اکبر ایس بابر نے تحریک انصاف پر غیر ملکی افراد سے فنڈنگ لینے کا کیس الیکشن کمیشن میں دائر کر رکھا ہے،جس کی اب تک کئی سماعتیں ہو چکی ہے۔

اکبر ایس بابر نے فارن فنڈنگ کی بنیاد پر تحریک انصاف کی بطور پارٹی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی استدعا کر رکھی ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107