’’ سب سے پہلے تو آپ یہ کنفیوژن دور کر لیں کہ عمران خان ۔۔۔۔۔‘‘ فواد چوہدری نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی سوچنے پر مجبور ہوگیا

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ کنفیوژن دور کرلیں کہ قائد اعظم پاکستان کو مذہبی ریاست بنانا چاہتے تھے، قائد اعظم ہرگز پاکستان کو مذہبی ریاست نہیں بنانا چاہتے تھے۔

تقریب سے خطاب میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ رواں سال اسلام آباد میں قائد اعظم کا یوم پیدائش شان وشوکت سے منایا۔

ان کا کہنا تھاکہ بیرون اور عالمی چیلنجز تو درپیش ہوتے ہی رہتے ہیں لیکن اس وقت پاکستان کو سب سے بڑا چیلنج قائدعظم کے پاکستان کو واپس کیسے لانا درپیش ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ یہ کنفیوژن دور کرلیں کہ قائد اعظم پاکستان کو مذہبی ریاست بنانا چاہتے تھے، قائد اعظم ہرگز پاکستان کو مذہبی ریاست نہیں بنانا چاہتے تھے، اگر پاکستان کو ایک مذہبی ریاست بنانا ہوتا تو پاکستان کی تحریک مولانا ابولکلام آزاد اور مولانا مودودی چلاتے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107