حکومت کا راستہ کیسے روکنا ہے؟ (ن)لیگ کے بڑوں نے سر جوڑ لیے

اسلام آباد (ہاٹ لائن نیوز)مسلم لیگ ن کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔جس میں حکومت کا راستہ روکنےکے لیے سیاسی حکمت عملی پر غورکیا گیا۔ اجلاس کی صدارت سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نےکی.

اجلاس میں خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، نثارچیمہ،طاہرہ اورنگزیب، شکیلہ لقمان، چوہدری حامد حمید زہرہ ودود فاطمہ، ریاض پیرزادہ اور مائزہ حمید سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔

اجلاس میں منی بجٹ ، فنانس بل اور اسٹیٹ بینک کی خودمختاری سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اس دوران حکومت کا راستہ روکنے کے لیے سیاسی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد متحدہ اپوزیشن کا اجلاس بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس میں منی بجٹ اور دیگر امور پر مشاورت ہوگی۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107