51

’’ نواز شریف جب بھی پاکستان آئے ان کیساتھ۔۔۔۔‘‘سردار عثمان بزدار نے حیران کُن بیان دے دیا

لاہور(ہاٹ لائن نیوز )سردار عثما ن بزدار نے لاہور میں گلاب دیوی انڈر پاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت،جہاں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سمیت کوئی واپس آنا چاہے آئے پابندی نہیں، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

تمام اتحادی ساتھ ہیں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں عبدالستارایدھی انڈرپاس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، پریشان ہونےکی ضرورت نہیں، پنجاب اسمبلی میں لوکل باڈی بل پاس ہونےکے بعد الیکشن کروائیں گے.

الیکشن کمیشن کا کام ہے جب وہ حلقہ بندیاں کرے گا الیکشن کروادیے جائیں گے۔ عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ نواز شریف سمیت کوئی واپس آنا چاہے آئے پابندی نہیں،قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

انڈر پاس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ قصورکی طرف آنےجانے والے لاکھوں شہری بھی اس انڈرپاس سے مستفید ہوں گے، ماضی میں ایسےمنصوبوں میں اراضی کےحصول کی مد میں اربوں روپےکےگھپلے ہوتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں