تحفظ والدین آرڈیننس 2021 کے قانون پر اہم فیصلہ

لاہور(ہاٹ لائن نیوز) تحفظ والدین آرڈیننس 2021 کے قانون پر اہم فیصلہ جاری کر دیا گیا۔

جسٹس علی باقر نجفی نے علی اکرام کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔فیصلہ کے مطابق بچہ کرائے پر ہو یا گھر کا مالک، والدین کو گھر سے نکالے تو جرم ہے۔ والدین کو گھر سے نکالنے پر بچے کو ایک سال قید اور جرمانہ ہو سکتا ہے۔

فیصلے کے مطابق والدین بچے کو اپنے سے گھر سے کبھی بھی نکال سکتے ہیں، والدین کے نکالنے پر بچہ 7 دن میں گھر خالی کرے ورنہ 1 ماہ کی سزا ہو سکتی ہے۔عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہئے تحفظ آرڈیننس کی وضاحت بھی کی۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107