11

بے نظیر کی برسی پر چھوٹے سیاست دان قد سے بھی چھوٹی باتیں کررہے ہیں، فواد

(ہاٹ لائن نیوز) وفاقی وزير اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ دکھ کی بات ہے بے نظیر بھٹو کی برسی پر چھوٹے سیاست دان قد سے بھی چھوٹی باتیں کررہے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ بھٹو جیسے قد آور سیاست دان کی سیاست آج سیاسی بونوں کے حوالے ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ نقصان ہوتا ہے جب سیاسی جماعتوں کا اسٹرکچر نہ ہو، پیپلز پارٹی جیسی بڑی سیاسی پارٹی کو زرداریوں نے ٹکے ٹوکری کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں