7

سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی منظوری دینے والے محکموں کے افسران کے خلاف کارروائی کا حکم

(ہاٹ لائن نیوز)سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کی منظوری دینے والے محکموں کے افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ ذمےداروں کیخلاف فوجداری قانون کے تحت مقدمات درج کیے جائیں۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

حکم نامے میں نسلہ ٹاورکی منظوری دینےوالے محکموں کے افسران کیخلاف کارروائی کا حکم دیا گیا اور کہا گیا ہے کہ بلڈر، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کےخلاف مقدمات درج کئے جائیں۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ سندھی مسلم سوسائٹی اور دیگر ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج کئےجائیں۔

سپریم کورٹ نے مقدمات کے اندراج سے متعلق ڈی آئی جی شرقی کو حکم دے دیا۔

عدالت نے بلڈنگ کی منظوری دینے والے حکام کے خلاف اینٹی کرپشن کو کارروائی اور تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے چیئرمین اینٹی کرپشن سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔

سپریم کورٹ نے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ملوث افسران کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیا۔

کمشنر کی رپورٹ پر ڈی جی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو توہین عدالت کا نوٹس دیتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں