کےالیکٹرک کی بجلی 5 روپے 18پیسے مہنگی کرنے کی درخواست

کےالیکٹرک نے ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی ساڑھے 5 روپے تک مہنگی کرنے کی درخواست کر دی۔ نیپرا 3 جنوری کو درخواست کی سماعت کرے گی۔

کےالیکٹرک کی طرف سے نیپرا کو دی گئی درخواست کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی مد میں فی یونٹ بجلی 8 روپے 18پیسےاضافہ مانگا گیا ہے۔

درخواست میں نومبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی پونے 32 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107