سرگودھا: شادی سے انکار پر لڑکی کو اس کے کزن نے قتل کردیا

سرگودھا میں شادی سے انکار پر 26 سالہ لڑکی کو اس کے کزن نے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق عزیز کالونی کی رہائشی نائلہ بی بی کا رشتہ اس کے اہل خانہ نے اس کے کزن کے بجائے کسی اور جگہ طے کردیا تھا۔

اہل خانہ کے مطابق ملزم عرفان مقتولہ نائلہ سے شادی کا خواہش مند تھا۔

رشتے سے انکار پر عرفان اپنے ساتھی کے ہمراہ نائلہ کے گھر میں داخل ہوا اور اسے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے 2 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107