8

پاکپتن میں ڈاکو راج شہری لٹتے رہے پولیس خاموش تماشائی

(ہاٹ لائن نیوز) پاکپتن میں جاری ڈاکو راج کیخلاف تاجروں کا احتجاجی کیمپ لگا کر احتجاج،مظاہرین نے شہر میں امن و امان کیلئے سپیشل فورسز کے ذریعے آپریشن کا مطالبہ کردیا.

تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں جاری نان سٹاپ ڈکیتی کی وارداتوں کیخلاف تاجروں کا احتجاج ہوا.مظاہرین نے پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور احتجاجی کیمپ بھی لگا دیا۔ احتجاجی کیمپ کے شرکا نے جرائم پشہ افراد کے سامنے پولیس کی بے بسی پر سوال اٹھا دیئے۔ تاجروں نے مطالبہ کیا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے پاکپتن میں سپیشل فورسز کے ذریعے آپریشن کرایا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں