نادرا کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا

(ہاٹ لائن نیوز) نادرا کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا،نادرا نے مرد کو خاتون کا شناختی کارڈ نمبر لگا دیا ،مرد شہری کو خاتون کا شناختی کارڈ نمبر دینے پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر،عدالت نے وزارت داخلہ اور چیئرمین نادرا کو نوٹس جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق 2014ء میں درخواستگزار کو ب فارم پر 13 ہندسوں کا خاتون کیٹیگری کا شناختی کارڈ نمبر دیا گیا.2020ء میں شناختی کارڈ کے ذریعے نیشنل ٹیکس نمبر کیلئے اپلائی کرنے پر پروفائل میں جنس خاتون ظاہر ہوئی.بنک میں اکائونٹ کھلوانے پر بھی نادرا ریکارڈ کے مطابق مرد کو خاتون کا شناخت نمبر لگانے کی تصدیق ہوئی.نادرا کے شناختی کارڈ نمبر کا آخری طاق اور جفت ہندسہ خاتون اور مرد کی نشاندہی کرتا ہے.

شناختی کارڈ کا آخری ہندسہ طاق رکھنے پر مرد کی نشاندہی کرتا ہے.قومی شناختی کارڈ نمبر کا آخری ہندسہ جفت رکھ کر خاتون کی نشاندہی کی جاتی ہے.شناختی کارڈ کا آخری ہندسہ صفر مقرر ہونا بھی جفت اعداد میں شمار ہوتا ہے.نادرا حکام نے خاتون والا شناختی کارڈ نمبر درست کرنے سے صاف انکار کر دیا. چیئرمین نادرا کو مرد درخواستگزار کی جنس سے متعلق شناختی کارڈ نمبر الاٹ کرنے کا حکم دیا جائے.


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107