13

20 جنوری کو نواز شریف پاکستان واپس آئے گے: سابق سپیکر سردار ایاز صادق کا انکشاف

(ہاٹ لائن نیوز) اب تحریک انصاف کو مزید وقت دینا ملک سے دشمنی ہو گی،جلد وقت آئے گا کہ عمران خان ہمارے ٹرک پر سوار ہوں گے، 20 جنوری کو نوازشریف کو لندن سے واپس لانے کیلئے جا رہے ہیں۔

مقامی ہوٹل میں خواجہ رفیق شہید کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر متفقہ لائحہ عمل اپنانا ہو گا،تمام خرابیوں کی ذمے داری سیاسی جماعتوں پر بھی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا ملک میں ہائبرڈ نظام فیل ہو چکا ہے،خاقان عباسی نے نیب قوانین کو تبدیل کرنا چاہا تو ثاقب نثار نے پیغام بھجوایا کہ سپریم کورٹ سڑائیک کرے گی،حکومت کے سپانسرزجو سوچ کر تبدیلی لائے تھے ملک اس کی قیمت ادا کر رہا ہے۔

سابق سپیکر سردار ایاز صادق کا کہنا تھا عمران خان نے سیاسی بوٹ نہیں پہنے،انکشاف کیا کہ وہ بیس جنوری کو نوازشریف کو لندن سے واپس لانے کیلئےجا رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب میں لیاقت بلوچ سمیت دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا ملک کی ترقی جمہوریت میں ہی ہے،لیگی رہنماؤں نے تقریب میں چھ قراردا دیں پیش کیں،حکومت کی جانب سے منی بجٹ اور سی پیک کو سست کرنے پر مذمت کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں