کرپشن سے ملک کو نقصان پہنچتا ہے: وزیراعظم سپیشل ٹیکنالوجی زون، “ٹیکنا پولس” کے افتتاحی تقریب سے خطاب

(ہاٹ لائن نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے ڈالرز کی کمی کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے.

وزیراعظم سپیشل ٹیکنالوجی زون، “ٹیکنا پولس” کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھوڑا سا معاشی طور پرسنبھلتے ہیں ڈالر پھر اوپر چلا جاتا ہے.ڈالر اوپر جائے تو قرض بڑھ جاتاہے.مہنگی درآمدی اشیا کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ہے.

مزید بولےکرپشن کی وجہ سے ملکی دولت باہر منتقل ہو رہی ہے.کرپشن سے ملک کو نقصان پہنچتا ہے اور معاشی کمزوریاں پیدا ہوتی ہیں.روزگار کی فراہمی اور برآمدات میں اضافہ دو بڑے مسائل ہیں.ماضی میں برآمدات پر توجہ نہیں دی گئی۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107