پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشنز میں بھی سب سے زیادہ ووٹ لینے والی جماعت بن گئی…!!بڑا دعویٰ سامنے آگیا

پشاور(ہاٹ لائن نیوز) کےپی بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف مقبولیت میں سب سے آگے ہے، رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ نے امیدواروں کے ووٹ حاصل کرنے کی تفصیلات جاری کردیں۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے کامرس عالیہ حمزہ نے سماجیہ رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر52تحصیلوں میں ووٹوں کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔

عالیہ حمزہ کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جے یو آئی9لاکھ6ہزار325ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر اور اے این پی5لاکھ46ہزار669ووٹ لے کر تیسرےنمبر پر رہی۔

اس کے علاوہ پیپلزپارٹی نے دو لاکھ77ہزار31ووٹ جبکہ ن لیگ دو لاکھ72ہزار872ووٹ حاصل کرکے5ویں نمبر پر رہی، جماعت اسلامی دو لاکھ65ہزار483ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر ہے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107