44

مسلم لیگ ن میں مشاورت شروع!!!نواز شریف نے شہباز شریف کو کیا ہدایات جاری کر دیں؟

لاہور(ہاٹ لائن نیوز) مسلم لیگ ن کے بڑوں میں اہم مشاورت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قائد نوازشریف نے شہباز شریف کو عام انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ مسلم لیگ ن کے قائد نے نئے آنے والوں کے لیے پارٹی گائڈ لائنز دے دیں۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نے پارٹی صدر شہباز شریف کوہدایت کی کہ مصیبت میں ساتھ دینے والوں کو اس بار میدان میں اتاریں۔

الیکٹیبلز کے حوالے سے پارٹی کے اہم رہنماؤں پر مشتمل بورڈ بنائیں اور بورڈ کی جو بھی سفارشات ہوں ان پر عمل کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق لیگی قائد نے مزید ہدایت کی کہ جن لوگوں نے پارٹی کو نقصان پہنچایا انکے حلقوں میں پارٹی کے کارکنوں کو میدان میں اتاریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں