36

نوجوان ملک میں انقلاب لا سکتے ہیں مگر کیسے؟وزیر اعظم نےلاہور پہنچتے ہی طریقہ بتا دیا

لاہور(ہاٹ لائن نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک آئیڈیل قوم ہے اور یہاں نوجوانوں کی بڑی تعداد ہے جبکہ ہم آئی ٹی کے انقلاب سے تیزی سے ترقی کر سکتے ہیں۔

لاہور میں ٹیکنا پولس کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعلیٰ تعلیم نے آٹھ سو ایکٹر کی ویران زمین کو دنیا کے مستقبل کے لیے استعمال کیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے مقابلے میں بھارت 150 ارب ڈالر کی برآمدات کرتا ہے، ٹیکنالوجی سے متعلق پاکستان کی برآمدات ایک ارب ڈالرکی ہیں، قابل افسوس ہم ٹیکنالوجی کے میدان میں پیچھے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسپیشل ٹیکنالوجی زون سےاس علاقے میں ترقی ہوگی، پاکستان آئی ٹی انقلاب کیلئے آئیڈیل ملک ہے، آئی ٹی انقلاب سے ہم تیزی سے ترقی کریں گےکیونکہ ہماری 22 کروڑ کی آبادی میں 60 فیصد نوجوان ہیں، ٹیکنالوجی زون سے نوجوانوں کونوکریاں دینے میں مدد ملے گی جب کہ گھر بیٹھے خواتین کو بھی روزگار ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس سرسبز سرزمین ہے اور پھر بھی باہر سے پام آئل درآمد کر رہے ہیں، جبکہ ہمیں منصوبہ بندی کرنی ہے کہ کس طرح اپنے روپے کی قدر بڑھانی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہیں، لیکن ہم نے ابھی تک کوئی ایسا میکانزم نہیں بنایا کہ کوئی یہاں آکر کام کرے، چین نے بھی سب سے پہلے اپنے بیرون ملک مقیم افراد سے سرمایہ کاری شروع کی۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں بھی ٹیکنالوجی زون کا آغاز کیا ہے تاکہ دنیا کے ساتھ پاکستان کو ترقی دیں اور نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں