فیاض الحسن چوہان روالپنڈی میں ایسے مقام پر پہنچ گئے کہ پیپلز پارٹی بھی تعریف کیے بنے نہ رہ سکے

روالپنڈی(ہاٹ لائن نیوز) فیاض چوہان کی اچانک بینظیر بھٹو کی جائے شہادت پہنچ گئے اورٹوٹ پھوٹ پر ایکشن لیتے ہوئے افسران کو موقع پر طلب کر لیا۔

فیاض چوہان نے مرمت میں تاخیر پر افسران کی سرزنش کی اور فوری مرمت اور بحالی کےاحکامات جاری کیے۔ ٹرک کی ٹکر سے بی بی شہید کی جائے شہادت ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی.

فیاض الحسن چوہان کا اس موقع پر افسران سے کہنا تھا کہ فیاض الحسن چوہان نے اس موقع پر کہا کہ بینظیر بھٹو شہید بطور سابقہ وزیراعظم ہمارے لیے قابلِ صد احترام ہیں، محترمہ بی بی شہید صرف پیپلزپارٹی نہیں، تمام پاکستانیوں کی نمائندہ تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجابی ہونےکے ناطےفرض ہے ہم اپنے سندھی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کریں۔ موقع پر موجود پیپلزپارٹی ورکرز نے وزیرِ جیل خانہ جات فیاض چوہان کا شکریہ ادا کیا۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107