42

ن لیگ کی ڈیل ہوئی یا نہیں،ملاقاتوں کی حقیقت کیا ہے؟شاہد خاقان عباسی کھل کر بول پڑے

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کا اعتماد کھوچکی ہے ،نیا مینڈیٹ ہی مسائل کا حل ہے، ہم نے کسی ڈیل یا کسی نئی حکومت کا حصہ نہیں بننا، حکومت کوہٹا کرناکام نظام کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔

حکومت کوہٹا کرناکام نظام کا حصہ نہیں بننا چاہتے، نوازشریف کوجانتا ہوں وہ بھی یہ سوچتے ہیں ناکام نظام کا حصہ نہیں بننا چاہیے، ایک ہی حل شفاف الیکشن ہے،ہم کوئی ڈیل اور مفاد حاصل نہیں کرنا چاہتے، جماعت کے اندرسوچ یہی ہے کسی حکومت کا حصہ نہیں بننا فوری الیکشن کی طرف جانا ہے۔

نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خقان عباسی کا کہنا تھا کہ لندن میں نوازشریف سے سرکاری شخصیات کی ملاقاتوں کا علم نہیں نہ ایسی کوئی ملاقات ہوئی، لیگی رہنما ایازصادق، عطا اللہ تارڑ، راجہ فاروق حیدرکی لیگی قائد سے ملاقات ہوئی ہے، پارٹی میں مشاورت کا سلسلہ جاری رہتا ہے، ہم نے کسی ڈیل یا کسی نئی حکومت کا حصہ نہیں بننا، ملک کا حل نئے الیکشن کی طرف جانا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں