فیصل ووڈا کی نا اہلی کیس کا فیصلہ محفوظ!! کب سنایا جائے گا؟؟بڑٰ ی خبر آگئی

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز )دہری شہریت کیس میں الیکشن کمیشن نے فیصل ووڈا کی نا اہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

فیصل واوڈا کی دوہری شہریت کے خلاف دائر درخواست پر سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے اسلام آباد میں کی۔

دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے پیپلز پارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزاروں نے کہا تھا ہم حتمی دلائل دے چکے، کیا آپ مزید دلائل یا دستاویزات دینا چاہتے ہیں؟ قادر مندوخیل کا کہنا تھا کہ آج 30ویں پیشی ہے، گزشتہ ڈیڑھ سال سے کمیشن تنبیہ کر رہا ہے، جو سوال پوچھے گئے ان کے جواب آجائیں، میرے اضافی دلائل نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے امریکی سفارت خانے کو نوٹس بھیجا تھا، انہوں نے کہا ہم افراد کو جواب نہیں دیتے، میں نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن ہی امریکی سفارت خانے سے پوچھ لے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا فیصل واوڈا نے غیرملکی پراپرٹی ظاہر کی ہے.

آپ امریکی قونصل خانے سے فیصل واوڈا کی شہریت کی انکوائری کرائیں۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا گزشتہ سماعت پر آپ نے کہا دلائل مکمل ہو گئے، آج نئی بات کر رہے ہیں، قونصل خانہ الیکشن کمیشن کے ماتحت نہیں،کمیشن انہیں نہیں لکھ سکتا۔ ، فیصل واوڈا نے کہا کہ درخواست گزار نے کسی پلیٹ فارم سے رجوع نہیں کیا ، میرے خلاف سیاسی بنیادوں پر کیس فائل ہوا ،الیکشن کمیشن کا جو حکم ہوگا سر آنکھوں پرتسلیم کریں گے ۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107