شیخ رشید شدید بیمار..!!!خود ہی تصدیق بھی کر دی

راولپنڈی(ہاٹ لائن نیوز)شیخ رشید احمد نے اپنی بیماری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تین سال سے بیمار ہیں۔لیکن اس کے باوجود وہ روز مرہ کے کام اور سرکاری امور سر انجام دے رہے ہیں۔

روالپنڈی میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے اپنی بیماری کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا
تقریب سے خطاب میں انہوں نے بیماری سے متعلق تو بتایا لیکن اس چیز کی وضاحت نہیں کی کہ انہیں کیا اور کس طرح کی بیماری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے بالخصوص شہر اقتدار میں شیخ رشید احمد کی بیماری کے حوالے سے خبریں زیر گردش ہیں اور یہ بات بھی سامنے آئی کہ انہوں نے وزیراعظم کچھ روز آرام کی غرض سے رخصت کی درخواست بھی کی ہے۔ وزیر داخلہ نے پاکستان میں مقیم مسیحی بھائیوں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کسی مسیحی کو آج تک بھیک مانگتے نہیں دیکھا، وہ خود محنت مزدوری سے پیسے کماتا ہے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ جتنا میراملک ہےاتنا ہی مسیحوں کا بھی پاکستان ہے، میسح برادری کےمسائل نہیں ہیں،میں ہر طرح آپ کیساتھ ہوں۔ شیخ رشید احمد نے مسیحی برادری کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھی کرسمس کی مبارک باد پیش کی۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107