پاکستان میں 20 ارب ڈالر کی ’ کرپٹو کرنسی ‘ کس کے پاس ہے؟2016 میں مریم نواز کو کیا بتایا تھا؟ وقار ذکاء کے تہلکہ خیز انکشافات

لاہور(ہاٹ لائن نیوز ) پاکستان میں اس وقت کرپٹو کرنسی کی گونج سنائی دے رہی ہے، اسی حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے وقار ذکاء کی جانب سے ناقابلِ یقین انکشافا ت کر دیئے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وقار ذکاء نے بتایا کہ پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے استعمال سے ملکی معیشت میں استحکام لایا جاسکتا ہے، یہ نہ تو غیر قانونی ہے اور نہ ہی منی لانڈرنگ کے ذمرے میں اتی ہے، اگر یہ غیر قانونی ہوتی تو پھر امریکہ میں سرعام اس کرنسی کے استعمال کے لیے اے ٹی ایم مشینز نہ لگائی جاتیں۔

وقار ذکاء کا کہنا تھا کہ میری مریم نواز سے 2016 میں ملاقات ہوئی تھی تب میں نے انہیں کرپٹو کرنسی کے بارے میں بتایا تھا وہ بھی اس معاملے کو لے کر سنجیدہ تھیں لیکن پھر سیاسی حالات بدل گئے، میری فواد چوہدری کے ساتھ بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں وہ بھی خواہاں ہیں کہ ملک میں ڈیجیٹل کرنسی کا نظام متعارف کروایا جائے ، پالیسی میکرز کی بھی یہی خواہش ہے، وقار ذکار کا مزید کیا کہنا تھا؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں:


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107