’’ اگلی باری پھر زرداری ‘‘ ایسا دعویٰ جس نے پاکستانیوں کو حیران کر دیا

کراچی(ہاٹ لائن نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اِن سے ملک نہیں چلایا جارہا، پہلے بھی کہا تھا طاقت عوام کے پاس ہے، سندھ کا ماسٹر پلان بنائیں گے، سندھ پورا ملک چلا رہا ہے، ہم ملک کو بھرپور ترقی دیں گے۔

آصف زرداری نے گوٹھ مہر علی جمالی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےخیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام کے مسائل حل کیے، زندگی میں اتار چڑھاؤ چلتا رہتا ہے، جدوجہد جاری رکھنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے منشور میں جھوٹے وعدے نہیں کیے،ہمیں انجینیئرڈ انتخابات میں شکست دی گئی، اس وقت ملک میں غربت ہے، لوگوں کے حالات خراب ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107