تبدیلی کی باز گشت زور پکڑ گئی!!!!چئیرمین سینٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف عدام اعتماد کے لیے رابطے شروع

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے اپوزیشن کے رابطے شروع ہوگئے.

نجی چینل جیو نے زرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے پہلے اسپیکر قومی اسمبلی اور پھر چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر کے خلاف رائے شماری خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوگی۔نجی چینل کا مزید کہنا ہے کہ ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے لیے ن لیگ سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے درمیان بات چیت جاری ہے اور اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کے مابین مشاورت جلد مکمل کرلی جائے گی۔

پیپلز پارٹی نے کامیابی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر کے خلاف خفیہ ووٹنگ میں جیت اپوزیشن کی ہوسکتی ہے ،سینیٹ میں پہلے ہی اپوزیشن کی اکثریت ہے اور دوستوں کو بھی ساتھ ملائیں گے،توقع ہے اس بار حکومت کے ہمدرد غیر جانبدار رہیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107