جنید صفدر کی شادی پر کروڑوں کا خرچہ! مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کا ماہانہ خرچہ کون اُٹھا رہا ہے؟

لاہور(ہاٹ لائن نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء علی گوہر بلوچ کا کہنا ہے کہ جنید صفدر پر تنقید کرنے سے قبل سوچنا چاہیئے، کیونکہ انکی شادی میں وہی کچھ ہوا جو ہر والدین کی خواہش ہوتی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اینکر پرسن بینش سلیم کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیپٹن (ر) صفدر یہ کہتے ہیں کہ وہ اولیاء کی اولاد ہیں، انکے ہزاروں ، لاکھوں کی تعداد میں مریدین ہیں جو انکا خرچہ اُٹھا رہے ہیں اس پر آپ کیا کہنا چاہیں گ۔

جواب دیتے ہوئے لیگی رکن قومی اسمبلی علی گوہر بلوچ کا کہنا تھا کہ ویڈیو کو اگر غور سے دیکھا جائے تو پھر یو محسوس ہوتا ہے جیسے کیپٹن (ر) صفدر نے یہ بات مذاقاً کی ہے، لیکن جنید صفدر کی شاد ی کی تقریبات انتہائی سادہ تھیں، اس میں خاندان کے افراد کے علاوہ کسی اور نے شرکت نہیں کی، حتیٰ کہ ہمیں بھی دعوت نہیں دی گئی تھی۔

علی گوہر بلوچ کا کہنا تھا کہ جنید صفدر کی شادی پر تنقید کرنے والوں کو یہ سوچنا چاہیئے کیونکہ یہ شادی ایسی ہی ہوئی جیسے ہر والدین کی خواہش ہوتی ہے، مریم نواز کے پاس جتنے وسائل تھے اس حساب سے انہوں نے اپنے بیٹے کی شادی کی ہے، یہ ایک خاندان ایونٹ تھا اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، علی گوہر بلوچ کا مزید کیا کہنا تھا؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں:


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107