پشاور میں شکست کے بعد عمران‌کان کی نظریں پنجاب پر!!!!دورہ لاہور میں کیا کچھ ہوا؟

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں ہیں، جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب سے اہم ترین ملاقات کیں۔

کے پی میں غیر متوقع شکست کے بعد وزیراعظم نے پنجاب کو فوکس کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسی تناظر میں وزیراعلی پنجاب بلدیاتی الیکشن حوالے سے وزیراعظم عمران‌کان کو بریفنگ بھی دی ،بریفنگ میں لارڈ مئیر اور چئیرمینوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی.

وزیر اعلی پنجاب عثمان بُزدار نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے چوہدری پرویز الہیٰ سے ہونے والی سے ملاقات کے متعلق بھی وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کیا.

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ لاہور کے موقع پ چیف سیکرٹری آئی جی اور تمام محکموں کے سیکریٹریز کو موقع پر حاضر رہنے کا حکم دیا گیا تھا ساتھ ہی صوبائی وزرا بھی لاہور میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی.


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107