51

وزیر اعظم کا “ڈنڈا پروگرام” شروع کرنے کا فیصلہ!اس پروگرام میں کیا ہوگا؟ فیصل واوڈا کا حیران کُن پیغام

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے غریب کا گزارا مشکل ہوگیا، سب اچھا کی رپورٹ دینے والوں کے خلاف وزیر اعظم ڈنڈا پروگرام شروع کرنے والے ہیں۔غربیوں کا احساس ہے، اور مہنگائی کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہویے سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ اُن کا کہنا تھا کہ آہستہ آہستہ چیزیں کھل رہی ہیں، پیالی میں طوفان برپاکرنے والے اور سب اچھا کی رپورٹ دینے والے سامنے آرہے ہیں، بلدیاتی انتخابات میں شکست کی بنیادی وجوہات مہنگائی،رشتےداری، ٹکٹوں کی غلط تقسیم ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سیاست میں اسپیڈ بریکر اور اپ ڈاؤن آنا معمولی بات ہے، وزیراعظم عمران خان اب ڈنڈا پروگرام شروع کرنے والے ہیں، اُن کے پاس ایسا بلڈوزر ہے جو اس اسپیڈ بریکر کو ختم کردے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نوےکی سیاست اب نہیں ہوگی کیونکہ عمران خان نوازشریف یا زرداری نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں