کرکٹر عابد علی کو دل کی تکلیف،دوسرا سٹنٹ بھی ڈال دیا گیا، دوبارہ کرکٹ کھیل سکیں گے یا نہیں؟؟؟

کراچی(ہاٹ لائن نیوز) ٹیسٹ کرکٹرعابد علی کےدل کی شریان میں دوسرا اسٹنٹ بھی ڈا ل دیا گیا ہےعابد علی کو دوماہ کےلیے مکمل آرام کی ہدایت کی گئی ہے ، جس کے بعد وہ معمول کی کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔

عابد علی کو قائداعظم ٹرافی میں میچ کے دوران سینے کی تکلیف پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا ڈاکٹرز نے ہسپتال میں ان کا تفصیلی معائنہ کیا اور کچھ ٹیسٹ کیے.

جن کی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ ان کی دو شریانوں میں رکاوٹ سامنے آئی تھی۔جس کے بعد عابد علی کے دل کی شریان کی رکاوٹ کھول کر اسٹنٹ ڈالا گیا تھا تاہم اسپتال ذرائع کے مطابق اب دوسرا اسٹنٹ بھی ڈال دیا گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107