54

پاکستان میں کس کے پاس 18 ارب ڈالر کرپٹو کرنسی موجود ہے؟تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر ناصر مگوں نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانیوں کے پاس 20 ارب ڈالرز کی کرپٹو کرنسی موجود ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصر مگوں کا کہنا تھاکہ ہماری تحقیق کےمطابق پاکستانیوں کے پاس 20 ارب ڈالرز کی کرپٹوکرنسی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصر مگوں کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان حکومت ایسے اصول بنائے کہ کرپٹو کرنسی دبئی میں نہیں پاکستان میں تبدیل ہو۔بھارت میں بھی کرپٹو کرنسی کے لیے اصول بنا دیے گئے ہیں۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت کا سب سے بڑا مسئلہ وقت پر فیصلہ سازی نہ کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں