21 ہزار نئی نوکریاں عدالت میں چیلنج!!!! مگر کیوں؟؟اب تک کی سب سے بڑی خبر

کراچی (ہاٹ لائن نیوز )ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ کے مختلف سرکاری محکموں میں اکیس ہزار نئی بھرتیوں کیخلاف عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملازمتوں میں کراچی کے نوجوانوں کو نظر انداز کیا گیا، جعلی ڈومیسائل پر دیگر لوگوں کو ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ نوکریوں کے ٹیسٹ کیلئے آئی بی اے کراچی کو چھوڑ کر آئی بی اے سکھر کو استعمال کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سندھ میں گریڈ ایک سے گریڈ پندرہ تک سرکاری ملازمتوں پر بھرتیوں کو کالعدم قرار دیا جائے اور ملازمتوں کا طریقہ کار شفاف بنایا جائے۔

ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ سندھ کے شہری نوجوانوں پر ایک سے پندرہ گریڈ کی ملازمتوں دروازے بند کردیے گئے ہیں ، اکیس ہزار نئی بھرتیوں میں من پسند افراد کو سرکاری ملازمتوں پر بھرتی کیا گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107