49

ٹکٹ نہ ملنے پر پی ٹی آئی رہنما ء خیبرپختونخوا میں کیا کرتا رہا؟ رپورٹ پیش ہوتے ہی وزیر اعظم عمران‌خان بھی حیران رہ گئے

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز )وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان نے بلدیاتی الیکشن میں ہار کی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کر دی ہے۔

جس کے مطابق غلط ٹکٹوں کی تقسیم اور اپنوں کی بے رخی نے انہیں انتخابات میں شکست سے دوچار کیا۔اس رپورٹ میں اس بات کا بھی تذکرہ کیا گیا کہ پارٹی سے نالاں امیدواروں نے کھلم کھلا مخالفین کو سپورٹ کیا اور انہیں جیتانے میں اہم کردار ادا کیا۔

رپورٹ میں بتایا گيا ہے کہ لکی مروت سے ڈاکٹر ہشام انعام اللہ کوٹکٹ نہيں دیا گيا، انہوں نے سیف اللہ برادران کے چاروں امیدواروں کو سپورٹ کیا، چاروں جیت گئے۔رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے اپنے امیدوار شفیع جان کو پشاور میں ٹکٹ نہیں دیا، وہ آزاد الیکشن لڑے اور تحریک انصاف کےامیدوار سے دس ہزار زیادہ ووٹ لیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں