مولانا فضل الرحمان کو ’’ بلدیاتی وزیر اعظم ‘‘ قرار دے دیا گیا

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز)سینیٹر فیصل ووڈا نے مولانا فضل الرحمٰن کو بلدیاتی وزیر اعظم قرار دیتے ہوئے سوال کیا ہے کہ اب بتائیس وہ سلیکٹڈ ہیں یا الیکٹڈ۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجہ مہنگائی اورٹکٹوں کی غلط تقسیم رہی۔

فیصل ووڈا نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں رشتے دار کھڑے کیے، ہار گئے اور جہاں کارکن کھڑا ہوا وہ جیت گیا۔ان کا بات کرتے وہئے مزید کہنا تھا کہ شکست کی وجہ مہنگائی اورٹکٹوں کی غلط تقسیم رہی، عوام کوکوئی مطلب نہیں کہ کیا ہورہا ہے، اس کو دالیں، روٹی اورچیزیں سستی چاہیے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107