47

شہریوں کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاریاں !!! بجلی پھر سے مہنگی ہونے کا خدشہ

کراچی(ہاٹ لائن نیوز ) کے الیکٹرک نے نومبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کےتحت فی یونٹ بجلی 32 پیسے مہنگی کرنے کیلئے درخواست نیپرا کو جمع کرادی۔

نومبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے سے متعلق درخواست اتھارٹی کو پہنچ چکی ہے ، جس میں فی یونٹ بجلی 32پیسے مہنگی اضافہ مانگا گیا ہے۔

درخواست موصول ہونے کے کچھ دب بعد نیپرا اس پر سماعت کرے گا اور بجلی مہنگی کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے فیصلہ کر ے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نیپرا ستمبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے فی یونٹ بجلی پونے چار روپے مہنگی کر چکا ہے جبکہ اکتوبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی سماعت بھی مکمل ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں