پی ٹی آئی کو موروثی سیاست مہنگی پڑ گئی! رشتے داروں کو ٹکٹیں دینے کا انجام کیا ہوا؟ پوری جماعت نے سر پکڑ لیے

پشاور(ہاٹ لائن نیوز )بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف نے میرٹ سے ہٹ کر ٹکٹ دیے اور وزراء اور رکن قومی و صوبائی اسمبلیوں نے اپنے رشتے داروں کو ٹکٹ دیے ،جو کہ پی ٹی آئی کی ہار کی بنیادی وجہ بنے۔جس کا اعتراف خود وفاقی وزرا اور پارٹی عہدیدران نے کیا۔

اور اب الیکشن میں شکست کی وجوہات پر مبنی رپورٹ بھی وزیر اعظم کو پیش کر دی گئی،جس میں وجوہات کا تفصیلی ذکر کیا گیا ہے۔خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر محمود جان کے بھائی احتشام خان کو پی ٹی آئی کی جانب سے پشاور کی تحصیل متھرا کی چیئرمین شپ کے لیے ٹکٹ دیا گیا مگر ہار ان کا مقدر بنی۔

تحصیل شاہ عالم کی میئرشپ کے لیے ٹکٹ ایم پی اے ارباب جہانداد کے بھانجے ارباب وقاص خان کو ملا مگر وہ بھی ناکام ثابت ہوئے۔ اسی طرح صوابی کی تحصیل رزڑ کے لیے صوبائی وزیر شہرام ترکئی کے کزن بلند اقبال کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ دیا گیا مگر وہ اے این پی کے امیدوار سے 22 ہزار ووٹوں سے شکست کھا گئے ۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107