بلدیاتی انتخابات میں شکست! وزیر اعظم عمران خان برہم، محمود خان کو کیا احکامات جاری کردیئے؟ بڑی خبر

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز )وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان نے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،علی امین گنڈا پور اور دیگر نے شرکت کی،ملاقات میں وزیر اعظم کو بلدیاتی الیکشن میں ہار کی وجوہات پر مبنی رپورٹ پیش کی گئی،اور وجوہات کا تفصیلی تذکرہ ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ کے پی الیکشن بد انتظامی کی وجہ سے ہارے، اپنی ہی پارٹی کے ارکان ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑے۔پورٹ کے حوالے سے بتایا کہ بلدیاتی الیکشن میں روایتی سیاست اور موروثی مسائل بھی شکست کی وجہ بنے جبکہ ٹکٹوں کی تقسیم بھی بلدیاتی انتخابات میں ناکامی کی وجہ قرار دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پارٹی امیدواروں کا بہترین چناؤ نہ ہونے سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں نے نامزد امیدواروں سے اختلاف رکھا اوربلدیاتی الیکشن میں پارٹی منظم نظر نہیں آئی۔

وزیر اعظم نے خیبر پختوانخواہ میں ہار پر شدید برہمی کا اظہار کیا کہ بیس لائن سے ہارنا انتہائی افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں کسی قسم کی سفارش یا رشوت ستانی برداشت نہیں ہوگی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کے پی کے آئندہ مرحلے میں خود امیدواروں کے چناؤ کا فیصلہ کرلیا اور وزیراعلیٰ کو پی ٹی آئی کارکنوں کو منظم کرنے کی ہدایت کی۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107